اتنی سی کہانی

اتنی سی کہانی
اتنی سی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیمانڈ


جوجی میرا محلے دار ہے۔


بنک میں کام کرتا ہے۔


اس دن مسجد سے نکلتے دیکھ کر میں نے دور سے ہاتھ ہلایا۔


وہ نظر انداز کر کے چلا گیا۔
میں کھسیانا سا ہوگیا۔


کل میں نے اسے گھر میں داخل ہوتے دیکھا۔


تھوڑی دیر بعد اس کا ایک دوست آیا۔


اسے جواب ملا کہ پاپا گھر میں نہیں۔


فون کا بھی وہ کوئی جواب نہیں دے رہا تھا۔


میں نے محلہ کمیٹی کے صدر سے پوچھا۔


’’ جوجی محلے داروں، دوستوں ، رشتہ داروں سے چھپتا کیوں پھر رہا ہے۔‘‘


وہ ہنس کر بولے۔


’’عید قریب ہے۔


سب اس سے نئے نوٹ مانگ رہے ہیں۔‘‘

مزید :

رائے -کالم -