شوگر ،ہیپاٹائٹس ،معدے کی خرابی کے لئے اللہ تعالٰی کا وہ اسم مبارکہ جس کی تسبیح کرنے والوں کو شفائے کاملہ نصیب ہوتی ہے

شوگر ،ہیپاٹائٹس ،معدے کی خرابی کے لئے اللہ تعالٰی کا وہ اسم مبارکہ جس کی ...

لاہور(نظام الدولہ )سر میرا نام محمد جنید ہے۔ میں تھانہ بھولاخان شہر سے تعلق رکھتا ھوں۔ میری امی کو شوگر، جگر کا عارضہ،معدہ اور ھیپاٹائٹس کا عارضہ لاحق ھے ۔بہت علاج کے بعد بھی کوئی شفا نہیں مل پارہی۔ وہ ہر وقت بہت پریشان رہتی ہیں  اور بہت ہی حساس طبیعت کی مالک ہوگئی  ہیں۔ مجھ سے ماں کا درد نہیں دیکھا جاتا ۔ایسا اسماء الحسنی بتائیں کہ اللہ انہیں دل کی مضبوطی اور دراز صحت دیں۔

جواب ۔میں آپ کے درد اور والدہ کی پریشانی کو سمجھ سکتا ہوں ۔علاج کے ساتھ ساتھ انہیں اللہ کریم کا یہ اسم مبارک پڑھنے کے لئے دیں ۔”یا باری “ ،روزانہ تین سے گیارہ تسبیح تک پڑھا کریں دل میں اور پھر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔

صوفیا کرام کی تحقیق کے مطابق اللہ کریم کا اسم مبارکہ یا باری ایسے طبعی خواص و اثرات کا حامل ہے کہ جس سے انسانی اعضا کی خرابیاں دور ہوتی ہیں اور انکی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔بحثیت مسلمان ہمارا ایمان اس بات پر مضبوط رہنا چاہئے کہ شفا من جانب اللہ ہے ۔جو لوگ مکمل میڈیکل ٹریٹمنٹ کے ساتھ روحانی علاج اور تسبیحات کرتے ہیں ،ان کو جلد شفا اور راحت نصیب ہوتی ہے۔

(اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...