پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس معطل، صارفین کو شدید پریشانی

پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس معطل، صارفین کو شدید پریشانی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس معطل ہو گئی جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ٹوئٹر پر صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت کئی ممالک میں اچانک واٹس ایپ سروس معطل ہو گئی جس سے صارفین کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق سروس کی معطلی سرورز ڈاؤن ہونے کے سبب ہوئی جس کی بحالی کا کام جاری ہے،رواں برس واٹس ایپ کی سروس پہلی بار تعطل کا شکار ہوئی ہے،دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگ واٹس ایپ سروس کی معطلی پر تبصرے کررہے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...