بدبخت بیٹے نے لوہے کے راڈمارکر ماں باپ اوربچے کو قتل کرڈالا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ غالب مارکیٹ گلبرگ میں ایک گھر سے تین لاشیں ملی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہڈیارہ میں بد بخت بیٹے نے ماں کولوہے کے راڈمارکرقتل کردیاجبکہ لاشیں ماں باپ اوربچے کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ تھانہ غالب مارکیٹ گلبرگ کے رہائشی کو اپنی ماں پرجادوکرانے کاشک تھا۔جس کی بنا پر اس نے ماں باپ اور بچے کو قتل کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پاسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہے ہیں اورمزید معلومات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔