دوتھانوں پر دھماکوں کے مقدمہ:عدالت نے ملزم کو7سال بعدبری کردیا

دوتھانوں پر دھماکوں کے مقدمہ:عدالت نے ملزم کو7سال بعدبری کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن عدالت نے کراچی کے دوتھانوں پر دھماکوں کے مقدمے میں نامزد ملزم عبد القادربلوچ کو7سال بعدبری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے دوتھانوں پر دھماکوں کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ملز م کے وکیل نے عدالت کو آگا ہ کیا کہ ملزم پر دھماکا خیز مواد رکھنے اورپولیس مقابلے کا بھی الزام تھا جبکہ ملزم کے خلاف گارڈن اور نبی بخش تھانے پر دھماکا کرنے کا بھی الزام تھا اور میرے موکل کو 7 سال قبل سی آئی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔عدالت کا اپنے ریماکس میں کہنا تھا کہ ملزم عبد القادر بلوچ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے جس کی بنا پرسیشن عدالت نے مقدمے میں نامزدعبد القادربلوچ کو7سال بعدبری کردیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...