عید الفطر جمعے کو ہو گی یا ہفتے کو ؟محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کردیا

عید الفطر جمعے کو ہو گی یا ہفتے کو ؟محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کردیا
عید الفطر جمعے کو ہو گی یا ہفتے کو ؟محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس نماز عصر کے بعد محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس میں ماہرین فلکیات ،نیوی کے افسران اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے شرکت کریں گے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں ،کسی بھی بڑے شہر میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کاامکان 14منٹ تک ہو گا ،آج چاند نظر آنے کا امکان 10فیصد ہے،90فیصد تک امکان ہے کہ عید ہفتے کو ہو گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی