پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان ،100انڈیکس میں 173پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان ،100انڈیکس میں 173پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان ،100انڈیکس میں 173پوائنٹس کا اضافہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی حصص بازار میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جبکہ 100انڈیکس نے کاروبارکا اختتام 173 پوائنٹس کے اضافے پر کیا ہے۔پاکستانی حصص بازار کے 100 انڈیکس کی سطح کاروبار کے اختتام ہر 43 ہزار 656 پوائنٹس رہی جبکہ حصص بازار میں اج 11 کروڑ 74لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 46 کرو ڑ روپے سے زائد رہی۔کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 39 ارب روپے اضافے سے 8977 ارب روپے ہوگئی۔

مزید : بزنس