متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آ گیا ، کل عید الفطر منائی جائے گی

متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آ گیا ، کل عید الفطر منائی جائے گی
متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آ گیا ، کل عید الفطر منائی جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آ گیاہے ،مملکت میں عید الفطر کل منائی جائی ہے ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند نظر آ گیاہے اور کل عید الفطر منائی جائے گی جبکہ دوسری جانب ہانگ کانگ میں بھی عید کا چاند نظر آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کے علاوہ ملائیشیا، برونائی اور انڈونیشیا میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل مذہبی جوش و جذبے سے عید الفطر منائی جائے گی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان رویت ہلال کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں شروع ہو گیاہے جبکہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹی کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ، سربراہ رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کریں گے ۔

مزید : عرب دنیا