فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ روس اور سعودی عرب کے درمیان جاری ،میگا ایونٹ کا پہلا گول بھی ہو گیا
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں فٹ بال مداحوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں اور میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلے جا رہے میچ سے ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق افتتاحی میچ کے دوران روس نے سعودی عرب کے خلاف پہلا گول کر کے برتری حاصل کر لی ہے جبکہ میچ ابھی جاری ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی ٹیم کے کھلاڑی روزے کی حالت میں تھے اور افطار کے کچھ ہی دیر بعد وہ میزبان روس کے خلاف میدان میں اترے۔
قبل ازیں میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ہوئی جس میں نامور گلوکاروں نے خوب رنگ جمایا، لاکھوں لوگوں نے داد دی، روسی صدر پیوٹن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فیفا کے رکن ممالک کے دستوں نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔پاکستان کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ نے سبز ہلالی پرچم تھامے پاکستان کی نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ 2014 کے فائنل میں ارجنٹائن کو ہرانے والی جرمن ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔