بھارت میں عید کل ہو گی یا پرسوں؟ اعلان کر دیا 

بھارت میں عید کل ہو گی یا پرسوں؟ اعلان کر دیا 

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں عید کاچاند نظر نہیں آ یاہے تاہم عید 16 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

تفسیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیاہے اس لیے کل روزہ ہو گا اور عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے شہر کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری ہے اور عید کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مفتی منیب الرحمان کچھ دیر میں کریں گے۔بھارت کے علاوہ سری لنکا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی