عمران خان جس جہاز پر عمرہ کیلئے گئے وہ میرا نہیں علیم خان کا تھا : زلفی بخاری

عمران خان جس جہاز پر عمرہ کیلئے گئے وہ میرا نہیں علیم خان کا تھا : زلفی بخاری
عمران خان جس جہاز پر عمرہ کیلئے گئے وہ میرا نہیں علیم خان کا تھا : زلفی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریبی دوست زلفی بخاری میدان میں آ گئے ہیں اور اپنے پر لگنے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس جہاز پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے وہ میرا نہیں بلکہ علیم خان تھا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہناتھا کہ تین دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جارحانہ طور پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جس جہاز پر عمران خان عمرہ کرنے گئے وہ میرا نہیں بلکہ علیم خان کا تھا، میں بلیک لسٹ پر نہیں تھا اور نہ میرا نام بلیک لسٹ سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ جھوٹ ہے۔ بلیک لسٹ نامی چیز کا کوئی قانون ہی نہیں ہے۔
ان کا کہناتھا کہ جہانگیر خان اور میں عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتے بلکہ ان کی پارٹی اور نظریات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ میں ان الزامات پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج چکا ہوں۔ اس کی کتاب پڑھنے کے قابل ہی نہیں ہے۔ جھوٹ کے پا?ں نہیں ہوتے۔ ریحام خان کی کوئی حیثیت ہے ہی نہیں تھی اور جو کچھ انہوں نے عمران خان کی سابقہ بیوی کے طور پر حیثیت بنائی ہوئی بھی تھی وہ بھی اب ختم ہوگئی ہے اور ان کو سوائے انڈین میڈیا کے کوئی سننے کو تیار ہی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -