سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ، کل عید الفطر منائی جائے گی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ، کل عید الفطر منائی جائے گی
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ، کل عید الفطر منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیاہے جس کے بعد مملکت میں کل عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کا کہناہے کہ سعودی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند نظر آ گیاہے کل دونوں ریاستوں میں عید منائی جائے گی ۔عرب ٹی وی کا کہناہے کہ شوال کا چاند سب سے پہلے جبل حفیت اور العین کے مقام پر دیکھا گیاہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیاہے جس کے بعد کل روزہ ہوگا اور 16 جون کو بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائے گی جس کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کر دیا گیاہے ۔
سعودی عرب کے علاوہ انڈونیشیا ، ملائشیا اور برونائی میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیاہے جبکہ سری لنکا اور بھارت میں عید پاکستان کے ساتھ ہی ہفتہ کے روز منائی جائے گی ۔

مزید :

عرب دنیا -