فیفا ورلڈ کپ 2018روس نے سعودی عرب کے خلاف 0-5سے کامیابی حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ 2018روس نے سعودی عرب کے خلاف 0-5سے کامیابی حاصل کرلی
فیفا ورلڈ کپ 2018روس نے سعودی عرب کے خلاف 0-5سے کامیابی حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوگیا۔افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس میں میزبان نے 0-5 سے کامیابی حاصل کی۔روس نے شروع ہی سے سعودی عرب کو دباو¿ میں رکھا اور 12 ویں منٹ میں روس کے کھلاڑی غازینسکی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔روس کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے 43 ویں منٹ میں چیری شیف نے کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر روس کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی روس کے کھلاڑی حاوی رہے اور کھیل کے 71 ویں منٹ میں زیوبا نے گول کرکے برتری 0-3 کردی۔روس کی جانب سے چوتھا گول چیری شیف نے کھیل کے 90 منٹ مکمل ہونے کے بعد ملنے والے ایکسٹرا ٹائم کے پہلے منٹ (1+90) میں کیا۔پانچواں گول کھیل کے 94منٹ میں گولوون نے کیا اور اپنی ٹیم کو 0-5 سے برتری دلادی۔

مزید :

کھیل -