عمران خان سے دوستی کب اور کہاں شروع ہوئی ؟ زلفی بخاری نے خود ہی بتا دیا ، جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

عمران خان سے دوستی کب اور کہاں شروع ہوئی ؟ زلفی بخاری نے خود ہی بتا دیا ، جواب ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریبی دوست زلفی بخاری نے پہلی مرتبہ اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ ان کی عمران خان سے کہاں اور کس طرح دوستی ہوئی تھی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہناتھا کہ عمران خان سے میری دوستی 2011 میں لندن میں ہوئی ، میری خوش قسمتی ہے اور ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے مجھ پر چھوٹے بھائی کی طرح اعتبار کیا ہے ، مجھے افسوس اس بات کا نہیں کہ مجھے تین دن سے سوشل میڈیا پر بہت کچھ بولا جارہاہے بلکہ افسوس اس بات کا ہے کہ اس میں عمران خان کا بھی نام آ رہاہے اور یہ میری لیے درد کی بات ہے کیونکہ میرا ایک دوست ہونے کے ناطے کا م تھا کہ میں ان کی زندگی میں آسانی پیدا کروں لیکن سوشل میڈیا پر کہا جارہاہے کہ تمہاری وجہ سے عمران خان پر تنقید ہو رہی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...