”ابھی لندن پہنچی ہوں اور ساتھ ہی یہ افسوسناک خبرملی ہے کہ ۔۔۔“

”ابھی لندن پہنچی ہوں اور ساتھ ہی یہ افسوسناک خبرملی ہے کہ ۔۔۔“
”ابھی لندن پہنچی ہوں اور ساتھ ہی یہ افسوسناک خبرملی ہے کہ ۔۔۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ کلثوم نواز کے ساتھ عید منانے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں تاہم انتہائی افسوسناک خبر یہ ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز آج صبح کلثوم نواز کے ساتھ عیدکی خوشیاں منانے کیلئے لندن کیلئے روانہ ہوئے جو کہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی پہنچے ہیں تاہم ان کی آمد کے موقع پر انہیں انتہائی تشویشناک خبر مل گئی ۔مریم نواز نے اس حوالے سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ابھی ابھی لندن پہنچی ہوں اور آتے ہی یہ خبر ملی کہ والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، اب ہسپتال کیلئے نکل رہے ہیں ، میری والدہ کیلئے دعا کیجے گا ، شکریہ ۔

مزید : قومی