پی ٹی آئی کی انتہائی اہم خاتون رہنما نے بغاوت کا اعلان کر دیا ، تحریک انصاف کو خیر آباد کہتے ہوئے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

پی ٹی آئی کی انتہائی اہم خاتون رہنما نے بغاوت کا اعلان کر دیا ، تحریک انصاف کو ...
پی ٹی آئی کی انتہائی اہم خاتون رہنما نے بغاوت کا اعلان کر دیا ، تحریک انصاف کو خیر آباد کہتے ہوئے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک اور نوابزادہ ملک وحید خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے بوہڑ بنگلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائلہ ملک کا کہناتھا کہ آج سے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں ، 2013کےالیکشن میں این اے95 میں عمران خان کی بھرپورمہم چلائی، 2013 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو میانوالی سے پانچ سیٹیں دلوائیں لیکن اب عمران خان کا مقابلہ کریں گے ۔

عائلہ ملک کا کہناتھا کہ وعدے کے باجوود پی پی 86 میں امیر محمد خان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے پانچ سال نظر انداز کیا ، قومی اورصوبائی انتخابات میں آزادحیثیت سے حصہ لیں گے۔

مزید : قومی