مسلم لیگ ن نے فوج کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی :رانا ثنا ءاللہ

مسلم لیگ ن نے فوج کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی :رانا ثنا ءاللہ
مسلم لیگ ن نے فوج کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی :رانا ثنا ءاللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد فوج عدلیہ او ر فوج کی نگران میں ہی ممکن ہے اور مسلم لیگ نے کی جانب سے فوج کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی گئی ۔

جیو نیوز کے پرو گرام ”آج شازیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد عدلیہ اور فوج کی نگرانی میں ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔مسلم لیگ ن نے فوج کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو شفاف بناناہے اس حوالے سے ہم نے اپنی تجاویز دیدی تھیں۔ ہم الیکشن کمیشن کے ان تمام انتظامات پر جو وہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے کر یں گے ان پر اعتماد ہے ۔ ہم الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد نہیں کرتے اور اس لئے ہی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی ابہام اور تنازع والی بات نہیں ہے ۔ ہم انتخابات کے حوالے سے اپنی رائے کااظہار کرتے رہیں گے ۔

مزید : قومی