مفتی پوپلزئی نے ایک بار پھر قوم کو تقسیم کرتے ہوئے شوال المکرم کا ’’ چن چڑھا ‘‘ دیا ،جمعہ کے روز عید الفطر منانے کا اعلان

مفتی پوپلزئی نے ایک بار پھر قوم کو تقسیم کرتے ہوئے شوال المکرم کا ’’ چن چڑھا ...
مفتی پوپلزئی نے ایک بار پھر قوم کو تقسیم کرتے ہوئے شوال المکرم کا ’’ چن چڑھا ‘‘ دیا ،جمعہ کے روز عید الفطر منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کی  مشہورمسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک بار پھر قوم کو تقسیم کرتے ہوئے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوں گی،غیر سرکاری پوپلزئی کمیٹی کے اعلان پر خیبر پختون خوا  میں کل اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے متقفقہ فیصلے کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر 16 جون بروز ہفتے کو  ہوگی، واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اب سے کچھ دیر پہلے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے عید الفطر 16 جون کو منانے کا متفقہ اعلان کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اس بار بھی دو عیدوں کی روایت برقرار رہے گی کیونکہ خیبر پختون خوا میں ایک بار پھر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید الفطر کا ’’ چن چڑھا ‘‘ دیا ہے۔پشاور کی مشہور مسجد قاسم  علی خان میں مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ شوال المکرم 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جید علمائے کرام نے شرکت کی ۔اجلاس میں شرعی شہادتوں کی بنیاد پر متفقہ  فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل بروز جمعۃ المبارک 15 جون کو یکم شوال ہو گی ،اس سلسلہ میں ہمیں ہمارے متعین کردہ علمائے کرام نے شب قدر سے 11 ،تیمر گرہ سے  4، شب اڈہ سے 6،لنڈی کوتل سے 12،سرائے نورنگ سے 4 خواتین،بٹ بیر سے چار خواتین ،سفید ڈلی سے 2 ,رستم سے 5،مردمی سے ایک ،بنوں سے 7 اور باجوڑ ایجنسی سے 10 سمیت کئی جگہوں سے شہادتیں موصول ہوئیں جن کی بنیاد پر علمائے کرام نے شوال المکرم کے چاند کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی روشنی میں کل بروز جمعہ عید الفطر ہو گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا ،اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کا جائزہ لیا گیا اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی گئیں لیکن ملک بھر میں کسی بھی جگہ سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،جس کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگئی ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں سے اختلاف کرتے ہوئے اپنا ’’ چاند ‘‘ الگ سے دیکھتے ہوئے قوم کو تقسیم کیا ہے ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔