کینگروز نے شاہین ڈھیر کر دئیے

کینگروز نے شاہین ڈھیر کر دئیے
 کینگروز نے شاہین ڈھیر کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینگروز نے شاہینوں کو ڈھیر کر دیا جی ہاں ورلڈ کپ میں شاہینوں کی آسٹریلیا سے بدترین شکست نے شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیا جی ہاں دوستوں شاہین ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیل چکے ہیں جبکہ ایک میچ۔ میزبان ٹیم انگلینڈ سے جیتا۔سری لنکا سے بارش کے باعث برابر ہو گیا جس پر ایک ایک پوائنٹ دونوں ٹیموں کو مل گیا جبکہ مجموعی طور پر شاہینوں کے تین پوائنٹ ہو چکے ہیں۔ اس طرح جی ہاں ویسٹ انڈیز اور کینگروز سے شاہین میچ ہار گئے۔ جی ہاں انگلینڈ سے بہترین کارکردگی دکھانے والے شاہین کینگروز کے سامنے بے بس نظرآئے۔

جی ہاں دوستو کیا بات ہے ہمارے شاہینوں کی۔ جی ہاں باؤلرز کی بات کریں تو محمد عامر کی طوفانی باؤلنگ نے کینگروز کو صرف تین سو آٹھ رنز تک ہی محدود کر دیا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے باؤلنگ ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر پانی پھیر دیا۔جی ہاں دوستو کینگروز کے ساتھ میچ میں شاہینوں نے پانچ کیچ بھی چھوڑے۔

جی ہاں وارنر کا کیچ بھی عین اس وقت چھوڑا گیا جب وہ سنچری بنانے کے قریب تھے۔جی ہاں بہر حال دوستو اب کہا جا رہا ہے کہ آئندہ شاہینوں کو میچ جیتنے کے لئے عمدہ کھیل کھیلنا پڑے گا اور جو غلطیاں کینگروز کیخلاف میچ میں ہوئیں انھیں مت دہرایا جائے تویقینا جیت پاکستانی ٹیم کا مقدر بنے گی۔جی ہاں دوستو اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی شاہین آئندہ کس قسم کی کارکردگی دکھائینگے۔

یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا۔جی ہاں دوستو فی الحال اب آپ سے اجازت چاہینگے لیکن اسی آس و امید کے ساتھ کہ یقینا آئندہ میچز میں یقینا شاہین کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔

مزید :

رائے -کالم -