صبح ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے نے ہر کسی کو پریشان کر دیا

صبح ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے نے ہر کسی کو پریشان کر دیا
صبح ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے نے ہر کسی کو پریشان کر دیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس نے عوام کو پریشان کر رکھاہے اور وہیں ڈالر ’ صاحب‘ بھی ’ ایف سولہ ‘ کی سپیڈ سے پرواز کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کا اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 152.90 سے154 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہونے پر معمولی بہتری آئی ہے ، 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار 563 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیاہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

مزید : بزنس