نوجوان رات گئے اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر آیا تو گھر والوں نے دونوں کو ملتے ہوئے پکڑ لیا اور پھر۔ ۔ ۔ جنوبی پنجاب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نوجوان رات گئے اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر آیا تو گھر والوں نے دونوں کو ملتے ...
نوجوان رات گئے اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر آیا تو گھر والوں نے دونوں کو ملتے ہوئے پکڑ لیا اور پھر۔ ۔ ۔ جنوبی پنجاب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  


ملتان، دنیاپور (ویب ڈیسک) لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے علاقے چھتہ پہوڑ میں بھائی نے ساتھیوں سمیت غیرت کے نام پر بہن اور کزن کو ڈنڈے سوٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والا 23 سالہ شہباز اور 20 سالہ پروین آپس میں کزن تھے اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، شہباز رات گئے پروین سے ملنے اس کے گھر آیا تو گھر والوں نے دونوں کو ملتے ہوئے پکڑ لیا اور پروین کے بھائی بغداد عرف بگا نے ساتھیوں کے ساتھ ڈنڈے سوٹوں کے وار کرکے دونوں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

دنیانیوز کے مطابق  پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور قانونی کاروائی کی جارہی ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /ملتان