سیکولر بھارت کا اصل چہرہ، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

سیکولر بھارت کا اصل چہرہ، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
سیکولر بھارت کا اصل چہرہ، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مودی سرکار اب مذہبی معاملات میں بھی ٹانگ اڑانے لگی۔ بھارت سرکار نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ یاتری مرد و خواتین نے اٹاری بارڈر پر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا اور مودی مردہ باد کے نعرے لگائے۔سیکولر بھارت کا اصل چہرہ سامنے آ گیا، مودی سرکار اب مذہبی معاملات میں بھی ٹانگ اڑانے لگی۔

سکھ یاتریوں کو گورو ارجن سنگھ کے شہیدی دن پر پاکستان آنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے 2 بار بھارتی حکام کوٹرین بھیجنے سے متعلق آگاہ کیا لیکن بھارتی حکام نے ٹرین لینے کی کلیئرنس نہیں دی، مرد و خواتین یاتری اٹاری بارڈر پر در بدر ہوتے رہے۔سکھ رہنما نے مذہبی معاملات میں ٹانگ اڑانے پر مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، یاتریوں نے بھارتی سرکار کی اس حرکت کو شرمناک قرار دے دیا۔ اٹاری بارڈر پر موجود یاتریوں نے اجازت نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔