صوبہ پنجاب کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبری ، حکومت نے اتنی یونیورسٹیاں بنانے کی تجویز دیدی کہ یقین کرنا مشکل

صوبہ پنجاب کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبری ، حکومت نے اتنی یونیورسٹیاں بنانے کی ...
صوبہ پنجاب کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبری ، حکومت نے اتنی یونیورسٹیاں بنانے کی تجویز دیدی کہ یقین کرنا مشکل

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت  مالی سال 2019-20 ء کا بجٹ پیش کررہے ہیں، اس دوران صوبے میں 6 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کا اعلان  کیاگیا ، یہ یونیورسٹیاں مری، چکوال، میانوالی، بھکر، ننکانہ اور راولپنڈی میؓں بنائی جائیں گی ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت شروع ہوا جس دوران اپوزیشن نے اپنا احتجاج شروع کردیا  اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر اچھال دیں لیکن صوبائی وزیر خزانہ نے اپنی توجہ بجٹ تقریر پر مرکوز رکھی ۔ ان کاکہناتھاکہ تین ترجیحات کی بنیاد پر بجٹ بنا یاگیا جن میں سوشل پروٹیکشن، ہومن ڈیویلمنٹ اور ریجنل ایکوالزیشن  شامل ہیں۔بجٹ کا حکم تئیس کھرب ساٹھ کروڑ روپے رکھا گیا۔

مزید : قومی /بجٹ