آصف علی زرداری کے حق میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان میدان میں آگئے 

آصف علی زرداری کے حق میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان میدان میں آگئے 
آصف علی زرداری کے حق میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان میدان میں آگئے 

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کی تحویل میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کے حق میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان میدان میں آگئے اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے آواز اٹھادی ۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہیں۔ ان کاکہناتھاکہ مہنگائی کا احساس ہے  لیکن خزانہ خالی ہے ، مشکل وقت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ عوام کو بجٹ میں ریلیف دیاجائے ۔

دوسری طرف آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکے جس کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نے آواز اٹھائی جبکہ پیپلزپارٹی کے وفد نے چیمبر میں اس سلسلے میں سپیکر اسد قیصر سے ملاقات بھی کی ۔ 

مزید : قومی /سیاست