میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے بعد فریال تالپور بھی گرفتار

میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے بعد فریال تالپور بھی گرفتار
میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے بعد فریال تالپور بھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر کے نیب ٹیم کے حوالے کر دیا تھا اور آج نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد میں واقع دو سرکاری ہسپتالوں سے رابطہ کر کے ڈاکٹرز کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ان کا طبی معائنہ کرے گی اور کل انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تک نیب نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ فریال تالپور کو گرفتار کر کے نیب راولپنڈی کی عمارت میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ زرداری ہاﺅس کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہاں پر رکھا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے زرداری ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور فریال تالپور کو وہیں پر رکھا جائے اور تفتیش کی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -