’ صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے‘ فریال تالپور کی گرفتاری پر مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا

’ صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے‘ فریال تالپور کی گرفتاری پر مریم ...
’ صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے‘ فریال تالپور کی گرفتاری پر مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا۔

فریال تالپور کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاسی مخالفوں کی بہنیں اور بیٹیاں جیلوں ، حوالاتوں اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہوگئیں لیکن صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے جو اعتراف جرم کر کے بھی بنا کسی ذریعہ معاش کے اربوں روپے کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھر کر قانون کو کٹہرے میں کھڑا کر کے اور اس کا تمسخر اڑا کر چلتی بنی۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان بالکل اپنے پاکباز بھائی کی طرح ہے جو نہ خاندانی رئیس ہے نا اس کا کوئی معلوم ذریعہ آمدن ہے مگر 300 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزارتا ہے اور ہر قانون سے بالاتر ہے،کیا بات ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی