امریکی ڈالر 157 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ 5 روز میں روپے کی قدر میں کتنی کمی آئی؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگالیں

امریکی ڈالر 157 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ 5 روز میں روپے کی قدر میں کتنی کمی ...
امریکی ڈالر 157 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ 5 روز میں روپے کی قدر میں کتنی کمی آئی؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگالیں

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 157 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ 5 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 8 روپے 70 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

سیکرٹری ایکسچینج کمپنیز ظفر پراچہ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز 4 روپے کے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 153 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 50 پیسے ہوگئی جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج 3 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر 157 روپے 10 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے کے 5 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 8 روپے 70 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ظفر پراچہ کے مطابق آئی ایم ایف کی کرنسی ڈی ویلیو ایشن کی شرائط ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے، اس کے علاوہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک وجہ ہے، روپے کی قدر میں کمی کے باعث درآمدی اشیا بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

مزید : بزنس