اگر کوئی خاتون کرپشن کرے تو قانون کیا کہتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

اگر کوئی خاتون کرپشن کرے تو قانون کیا کہتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتادیا
اگر کوئی خاتون کرپشن کرے تو قانون کیا کہتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت کی تمیز نہیں ہوتی، خاتون کرپشن کرے تو قانون اسے چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتا، عمران خان نے طاقتور شخصیات کو قانون کے تابع کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نادان سیاستدانوں نے اپنی کرپشن پر بہنوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا، قانون کی نظر میں مرد اور عورت کی تمیز نہیں ہوتی، خاتون کرپشن کرے تو قانون اسے چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔ حکومت نے کسی خاتون کا تقدس پامال نہیں کیا بلکہ عدالتی حکم پر فریال تالپور کو گھر میں قید کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سٹیٹس کو توڑنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس میں کامیاب ہورہے ہیں ، عمران خان نے طاقتور شخصیات کو قانون کے تابع کردیا ہے۔ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ادارے پاکستان کے ہیں ، عمران خان ملک کو گلے سڑے نظام سے نکالنا چاہتے ہیں اور اس نظام سے نجات دلاکر رہیں گے ، مجھے یقین ہے کہ عمران خان موجودہ نظام کو بدلیں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد