عثمان ڈار نے ن لیگ کی بڑی شخصیت کیخلاف ثبوت لیکر ہائی پاور کمیشن کے پاس جانے کا اعلان کردیا

عثمان ڈار نے ن لیگ کی بڑی شخصیت کیخلاف ثبوت لیکر ہائی پاور کمیشن کے پاس جانے ...
عثمان ڈار نے ن لیگ کی بڑی شخصیت کیخلاف ثبوت لیکر ہائی پاور کمیشن کے پاس جانے کا اعلان کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کے دو سابق وزراءکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ان میں ایک خواجہ آصف اور دوسرے احسن اقبال ہیں ، میں خود خواجہ آصف کے خلاف ثبوت لیکر ہائی پاور کمیشن کے پاس جارہا ہوں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاہے کہ24ارب روپے پر کیوں ہائی پاور کمیشن بنانا پڑرہاہے؟پاکستان نے صرف چھ ہزار ارب روپے 60سالوں میں لئے تھے جس سے ملک میں سارا سٹرکچر بنا لیکن صرف پچھلے دس سالوں میں 24ہزار ارب روپے لئے گئے اور وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟اس لئے ان کی تحقیقات ہونا ضروی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کے دو سابق وزراءکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ان میں ایک خواجہ آصف اور دوسرے احسن اقبال ہیں ، میں خود خواجہ آصف کے خلاف ثبوت لیکر ہائی پاور کمیشن کے پاس جارہا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نو ماہ کی تفتیش بھی ہونی چاہئے کہ ملک کا وزیر اعظم اپنے گھر کی سڑک اپنی جیب سے بنوا رہاہے ۔

مزید : قومی