” بھارت کی آبادی پاکستان سے ایک ارب زیادہ اور مودی کو لینے کرغزستان کا نائب وزیر اعظم آیا جبکہ عمران خان کو لینے وزیر اعظم آیا“ بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی

” بھارت کی آبادی پاکستان سے ایک ارب زیادہ اور مودی کو لینے کرغزستان کا نائب ...
” بھارت کی آبادی پاکستان سے ایک ارب زیادہ اور مودی کو لینے کرغزستان کا نائب وزیر اعظم آیا جبکہ عمران خان کو لینے وزیر اعظم آیا“ بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشکیک میں ہونے والا 2 روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس پاکستان کیلئے سفارتی محاذ پر اہم ثابت ہوا ہے جس کا واضح ثبوت وزیر اعظم عمران خان اور نریندر مودی کے بشکیک پہنچنے پر ہونے والے استقبال سے لگایا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک پہنچے تو ان کا استقبال کرغزستان کے وزیر اعظم اور وزیر صحت نے کیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بشکیک پہنچے تو ان کا استقبال کرغزستان کے نائب وزیر اعظم نے کیا۔ کانفرنس کے دوران بھی بھارتی وزیر اعظم سائڈ لائن پر جبکہ عمران خان چینی اور روسی صدور کے زیادہ قریب نظر آئے۔
سفارتی سطح پر نریندر مودی کی ناکامی پر بھارتی بھی سیخ پا ہیں۔ سویڈن میں مقیم امن اور تنازعات کی تحقیق کے بھارتی پروفیسر اشوک سوائیں نے اس معاملے پر کہا ہے کہ انڈیا کی آبادی پاکستان سے ایک ارب سے بھی زیادہ ہے ، بھارت کی معیشت کا حجم 8 ٹریلین ڈالر (پی پی پی ) ہے جو پاکستان سے کہیں زیادہ ہے لیکن یہ سمجھ نہیں آرہی کہ انڈیا کے عظیم لیڈر نریندر مودی کا کرغزستان کے نائب وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیر اعظم کا میزبان ملک کے وزیر اعظم نے استقبال کیوں کیا۔


اشوک سوائیں کی جانب سے اٹھائے گئے سوال پر ابھینو جھا نامی بھارتی شہری نے کہا کہ کرغزستان کی جانب سے ممکنہ طور پر یہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ انڈین میڈیا کو اس بات کا پتا ہی نہیں چلے گا کہ مودی کا وزیر اعظم نے استقبال کیا یا نائب وزیر اعظم نے ، ہم لوگ صرف مودی کی شخصیت کے سحر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ انڈیا نے مودی کی تقریبِ حلف برداری میں بھوٹان کے وزیر اعظم کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا۔ خیال رہے کہ مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آنے والے بھوٹان کے وزیراعظم کا انڈیا کے سیکرٹری خارجہ نے استقبال کیا تھا۔


محمد اقبال صابری نامی ایک پاکستانی نے کہا ’ ایک قاتل اور کھلاڑی میں فرق تو ہے نا جی‘۔


محسن خان نے کہا کہ مودی کو اس لیے نائب وزیر اعظم نے ریسیو کیا کیونکہ وہ ایک چھوٹا آدمی ہے، انہوں نے سربراہان مملکت کی تصویر میں مودی کو چھوٹا کرکے بھی دکھایا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ مودی کو چھوٹا آدمی قرار دیا تھا ۔


ایک انڈین صارف نے مودی کا استقبال کرغیز وزیر اعظم کی جانب سے نہ کیے جانے کی توجیح پیش کی ’ چونکہ کرغیز وزیر اعظم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دلی میں زیر علاج ہیں اس لیے استقبال کیلئے نہیں آئے‘۔