سینیٹر شبلی فراز کا ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے پر اظہار نا پسندیدگی

سینیٹر شبلی فراز کا ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے پر اظہار نا پسندیدگی
سینیٹر شبلی فراز کا ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے پر اظہار نا پسندیدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ ضروری نہیں کہ ڈالر 150روپے پر ہی رہے گا ، یہ کوئی اتنی اچھی بات نہیں کہ پانچ چھ روپے میں اچانک اضافہ ہوجائے ، مارکیٹ کے حقائق تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ڈالر 150روپے پر ہی رہے گا ، یہ کوئی اتنی اچھی بات نہیں کہ پانچ چھ روپے میں اچانک اضافہ ہوجائے ، مارکیٹ کے حقائق تبدیل ہوتے رہتے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ ڈالر کی قیمت واپس آئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو اپنی ایوریج لائن بنائی تھی ، ڈالر کی قیمت اسی دائرے میں ہی رہے گی ، اس وقت یہ کہا جارہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے نو ماہ میں اتنا قرضہ لیاہے لیکن ہمارے جیسے ملک میں جس میں ڈالر کی اتنی قلت ہو ، یہ ایشو انتہائی سنجیدہ ہے ، اس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پر بڑا اثر پڑتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کے بدقسمتی سے ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری کو بیساکھیوں کاسہارا لینا پڑاہے ، ہم در آمدات بڑھی نہیں ہیں ، باوجود ہر قسم کے سہولیات دینے کے ہم ٹیکسٹائل کی بھی بارہ ، چودہ فیصد مصنوعات برآمد کرسکے ہیں۔

مزید :

قومی -