حکومت کیلئے ایک اور مشکل؟ پی ٹی آئی کے 15 سے 16 ایم این ایز نے ن لیگ سے رابطہ کرلیا، اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ

حکومت کیلئے ایک اور مشکل؟ پی ٹی آئی کے 15 سے 16 ایم این ایز نے ن لیگ سے رابطہ ...
حکومت کیلئے ایک اور مشکل؟ پی ٹی آئی کے 15 سے 16 ایم این ایز نے ن لیگ سے رابطہ کرلیا، اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 15 سے 16 ایم این ایز ان کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے بھی روابط ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 15 سے 16 ایم این ایز رابطے میں ہیں، انہوں نے خود ہم سے رابطہ کیا ہے اور کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ اور بھی لوگ ہیں۔ ہم پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے لوگوں سے بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، بجٹ کا پاس نہ ہونا پاکستان کے عوام کے حق میں ہے۔ جب حکومت ناکام ہوجائے تو اس کے رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا، اگر حکومت جمہوریت کے حق میں ہے تو اپنی مدت پوری کرے۔ چاہتے ہیں کہ حکومت آئین کے مطابق چلے۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نیب کی کارروائیوں کے پیچھے وزیر داخلہ پر الزام عائد کیے جانے کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نیب کی گرفتاریوں کے پیچھے اعجاز شاہ ہیں۔