پنجاب حکومت نے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔ہاوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکمت نے ٹاون پلاننگ اور معیار زندگی کو اوپر لے جانے کے لیے اہم فیصلے اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ نے ’حاضر سر‘کے نام سے کسٹمر کیئر سروس کا آغاز کیا جس میں واسا سے متعلق لوگوں کی شکایات کو سنا گیا ۔فرانس ڈویلپمنٹ ایجنسی کے ساتھ ملکر پچانوے ملین یورو کی لاگت سے فیصل آباد میں پانی کے منصوبے کی توسیع پر کام کیا گیا ۔کم لاگت ہاوسنگ سکیم کے لیے 5ارب روپے منظور کیے گئے ہیں ۔نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم قیمت والے گھروں کا آغاز لودھراں ،چشتیاں ،رینالہ خرد ،لیہ ،بھکر اور قائد آباد میں کردیا گیا ہے ۔
ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں 160ملین روپے کی لاگت سے نئے اور پرانے پارکس کی تعمیر کی گئی ۔کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت چار لاکھ پودے لگائے جاگئے۔ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی مدد سے محمود بوٹی اور شاہدرہ میں ویسٹ واٹر پلانٹ بنائے گئے جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے بی آر بی ڈی پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا یا ۔ایشین ڈویلپمنٹ انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے راولپنڈی رنگ روڈ بنا یا ۔ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے 130ملین یورو کی منظوری سے فیصل آباد کے لیے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا یا ۔ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی ،کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام اور اس کے دائرہ کار میں توسیع کی گئی ۔ پینے کے لیے صاف پانی مہیا کرنے کے لیے پنجاب آب پاک اتھارٹی قائم کی ۔