” معذرت چاہتے ہیں سر“ نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو کس طرح گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

” معذرت چاہتے ہیں سر“ نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو کس طرح گرفتار کیا؟ ویڈیو ...
” معذرت چاہتے ہیں سر“ نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو کس طرح گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زردری کو 10 جون کو نیب نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا ہے، پہلے سوشل میڈیا پر ان کی زرداری ہاﺅس سے روانگی کی ویڈیو سامنے آئی تھی تاہم اب ان کی گھر کے اندر کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیب کی ٹیم نے آتے ہی سابق صدر آصف علی زرداری سے معذرت کی اور اس کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے ضروری کاغذی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سابق صدر کے ایک طرف بلاول بھٹو اور دوسری طرف آصفہ بھٹو زرداری موجود تھیں جبکہ ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کاغذات کا جائزہ لیتے رہے۔

کمرے میں موجود ایک شخص نے یہ اعتراض اٹھایا کہ ابھی ہمیں عدالت کا ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے جس پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ فیصلہ تو نیب والوں کے پاس بھی نہیں ہے ۔ نیب اہلکار نے کہا کہ اوپن کورٹ میں ایک بات ہوگئی ہے ، جس پر پہلے والے شخص نے کہا کہ اوپن کورٹ میں تو بہت سی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

نیب اہلکاروں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے گرفتاری کے کاغذات پر دستخط بھی کرائے ، اس موقع پر بلاول بھٹو پرسکون نظر آئے تاہم آصفہ بھٹو زرداری بے چین نظر آئیں، انہوں نے کاغذات کی نقل فراہم نہ کرنے پر نیب اہلکار کے ساتھ سخت لہجہ بھی اپنایا۔

ضروری کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نیب ٹیم سابق صدر آصف علی زرداری کو لے کر باہر کی طرف چلی تو سابق صدر نے اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا، جب گاڑی کا انتظار کیا جارہا تھا تو اس دوران آصف زرداری اپنی بیٹی سے باتیں بھی کرتے رہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد