صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج،غریب دشمن بجٹ نامنظور کے نعرے

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج،غریب ...
صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج،غریب دشمن بجٹ نامنظور کے نعرے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ۔اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر کے ڈائس کا گھراؤ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران  اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرا دیں  اور سپیکر کے ڈائس کا گھراؤ کر لیا ۔اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔اپوزیشن کے شور کے باعث کان پڑی آواز سنائی نہیں دے پا رہی تھی تاہم صوبائی وزیر خزانہ نے اپنی تقریر جاری رکھی۔اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے مک گیا تیرا شو نیازی گونیازی گو نیازی،اور   غریب دشمن بجٹ نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور