پیپلزپارٹی قیادت کی گرفتاریاں متوقع تھیں،چیئرمین نیب کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گرفتاریوں میں تیزی آئی:سینیٹر عاجز دھامرا

پیپلزپارٹی قیادت کی گرفتاریاں متوقع تھیں،چیئرمین نیب کی ویڈیو سامنے آنے کے ...
پیپلزپارٹی قیادت کی گرفتاریاں متوقع تھیں،چیئرمین نیب کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گرفتاریوں میں تیزی آئی:سینیٹر عاجز دھامرا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر عاجز دھامرا نے سابق صدر آصف زرداری کے بعد رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی گرفتاری پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ گرفتاریاں متوقع تھیں اور نومبرکے بعد سے آصف زرداری کہہ رہےتھےہم گرفتاری کیلئےتیارہیں،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں میں چیئرمین نیب کی ویڈیوسامنےآنے کے بعد تیزی آرہی ہے،چیئرمین نیب کی ’ویڈیو  2‘  آنے کا بھی امکان تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عاجزدھامرا نے کہا کہ انہی الزامات  میں ماضی میں بھی ہماری لیڈرشپ نے جیلیں کاٹیں، اسی ملک کےاداروں نےان کیسزکی تحقیقات کیں لیکن آصف زرداری کے12سال پابندسلاسل کاکوئی جواب دینےکیلئےتیارنہیں،ہوسکتا ہے کل میرے جیسا کارکن بھی گرفتار ہوجائے، یہ گرفتاریاں کرکے اپناشوق پوراکرلیں۔

سینیٹر عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ  جس بجٹ کیلئےعوام کو آسرا دے رکھا تھا اس کاٹارگٹ پورانہیں ہوسکا،اِنہوں نےاپنی ناکامی کااعتراف کیا اور ان کی ٹیم تبدیل ہوگئی،سیکریٹری خزانہ کوبھی عجلت میں تبدیل کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کی ٹائمنگ بہت اہم ہے، یہ پوری پارٹی ارکان کوگرفتارکرلیں ہمیں یہ سوداقبول ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سےپرامن احتجاج جاری ہے اور پیپلزپارٹی کی تحریک مہنگائی کےخلاف چلے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد