عالمی سطح پر دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیاب مل گئی

عالمی سطح پر دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیاب مل گئی
عالمی سطح پر دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیاب مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میں کئے گئے دہشت گردانہ حملوں کا مرکزی مبینہ ملزم پکڑلیا گیاہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں اس سال ایسٹر سنڈے کے روز کئے گئے دہشت گردانہ حملوں کا مرکزی مبینہ ملزم پکڑا گیا ہے۔ یہ بات بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول نے بتائی ہے یہ حملے یکے بعد دیگرے کئی مقامات پر کئے گئے تھے اور ان کا نشانہ زیادہ تر مسیحی اقلیت تھی۔
سری لنکا میں کئے گئے ان حملوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی مشتبہ ملزم کی عمر انتیس برس ہے۔ قبل ازیں سعودی حکومت نے انہی حملوں کے سلسلے میں پانچ ایسے مشتبہ افراد کو ملک بدر کر کے کولمبو حکومت کے حوالے کر دیا تھا، جنہیں چند روز پہلے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم ملک بدر کئے گئے انہی پانچ افراد میں سے ایک بتایا جارہاہے ۔