آئی جی سندھ کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات 23پولیس اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات 23 پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں واقع انسپکٹر جنرل پولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر مختلف ڈیوٹی پر تعینات لگ بھگ 23 پولیس ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ان پولیس اہلکاروں میں پولیس سربراہ کے گن مین، گارڈز، ڈرائیورز اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان تمام پولیس ملازمین کو آئسولیٹ کرکے ان کی جگہ کورونا وائرس سے پاک نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ رہائشگاہ پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔ ادھرپولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے 79 اور شاہراہ نورجہاں تھانے کے ایس ایچ او سمیت 21 پولیس اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔