ایک ہفتہ پہلے جان کو خطرے کا ویڈیو پیغام دینے والی خاتون قتل ہوگئی
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں 55 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ۔
قبائلی علاقے مبارکی سے تعلق رکھنے والی راج بی بی نے ایک ہفتہ پہلے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ اسے اپنے شوہر، بیٹے اور بھائی سے جان کا خطرہ ہے تاہم ہفتہ کے روز خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کے مطابق معاملے کی انکوائری کرکے خاتون کو تحفظ فراہم نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔