بادامی باغ فروٹ منڈی میں رقم کے لین دین پر فائرنگ

بادامی باغ فروٹ منڈی میں رقم کے لین دین پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)بادامی باغ فروٹ منڈی میں رقم کے لین دین پر اندھند فائرنگ۔موقع پر موجود افراد نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی روڈ کے علاقہ میں فروٹ منڈی میں لین دین کے تنازع پر ابوبکر و ابوذر نے دو نامعلوم افراد کے ہمراہ اپنے چچازاد بھائی عمر کی فروٹ منڈی دکان نمبر 28 پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے دیواروں اور چھتوں میں بھی فائر لگے۔
فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

مزید :

علاقائی -