والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبراشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہربنس پورہ میں نوجوان نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر دلبراشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے لال پل گلشن کے رہائشی عامر نے باپ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے باعث خود کشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔