لیاقت آباد، معمولی تلخ کلامی پر کزن نے ماموں زاد کو قتل کردیا

لیاقت آباد، معمولی تلخ کلامی پر کزن نے ماموں زاد کو قتل کردیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں کزن نے معمولی تلخ کلامی پر 13 سالہ ماموں زاد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محمدی محلہ کا رہائشی 13 سالہ نبیل اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ گھر میں تھا جبکہ اس کا بھائی اور بھابھی ماڈل ٹاؤن میں واقع کوٹھی میں کام کرنے گئے ہوئے تھے اس دوران ان کا کزن سلمان کاہنہ سے انہیں ملنے آپہنچا۔تھوڑی دیر بعد نامعلوم وجہ سے ان کا آپس میں جھگڑا شروع ہونے پر سلمان نے طیش میں آکر نبیل کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے واردات سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا مقتول 8ویں جماعت کا طالب علم تھا۔

مزید :

علاقائی -