چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں: شہری 16لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں: شہری 16لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی اشیا سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق برکی علاقہ میں ڈاکوؤں نے حماد کے گھر سے5لاکھ50ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سندرمیں ڈاکوؤں نے وقار کے گھر سے 4لاکھ15ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے تبریز سے سے3لاکھ 30ہز ار کی نقدی لوٹ لی۔ کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حمزہ کے گھر سے1لاکھ 45ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے جنید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زمان سے40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔مصری شاہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رحمان سے 16ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رضا سے11 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ فیکٹری ایریا، مصطفی ٹاؤن سے گاڑیاں، مزنگ،ستوکتلہ اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -