کورونا سے جاں بحق8مختلف افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین

کورونا سے جاں بحق8مختلف افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور ایدھی فاؤ نڈیشن کی ایدھی کرونا ٹاسک فورس کی کورونا سے جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی۔ایدھی ذرائع کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی 60 سالہ حاکم فیاض فاروق ہسپتال ٹھوکر لاہور میں زیر علاج تھا۔ جس کی شاہدرہ قبرستان میں تدفین کی گئی۔ بھٹہ چوک کی رہائشی 73 سالہ آسیہ بی بی نیشنل ہسپتال ڈیفنس لاہور میں زیر علاج تھی جس کی بھٹہ چوک قبرستان،باغبانپورہ لاہور کے رہائشی 56 سالہ خاور اقبال ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا کی باغبانپورہ قبرستان ٹاؤن شپ کی رہائشی 66 سالہ کنیز بی بی میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھی کو ٹاؤن شپ قبرستان۔ڈاکٹر سوسائٹی کینال روڈ لاہور کا رہائشی 42 سالہ افضل میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا کو ڈاکٹر سوسائٹی قبرستان،اسلامک پورہ لاہور کے رہائشی 67 سالہ توحید اختر میو ہسپتال میں زیر علاج تھے کو میانی صاحب قبرستان،شیخوپورہ کی رہائشی 73 سالہ مجیدہ بی بی میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھی کو شیخوپورہ قبرستان،علامہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی 80 سالہ غلام رسول میو ہسپتال میں زیر علاج تھی کو ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اقبال ٹاؤن قبرستان میں دفن کر دیا۔

مزید :

علاقائی -