ایس ایچ اوگجر پورہ صفدر سجاد سمیت 6ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ایس ایچ اوگجر پورہ صفدر سجاد سمیت 6ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ گجر پورہ میں ایس ایچ او صفدر سجاد سمیت 6ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرلیا گیاتاحال پولیس کسی بھی ملزم کوگرفتار نہ کرسکی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ خاتون فردوس بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایس ایچ او صفدر سجاد کے بہنوئی نعیم نے میری بیٹی کنول کو چھ فائر مارنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ملزمان شہزاد، نوید، ساجدہ، وحید،ظہیر نے میرے داماد کو اغوا کیا اور خالی کاغذات پر دستخط کروائے۔ملزمان نے ایس ایچ او صفدر اور اس کی بہن ساجدہ کی ایماپر اغوا کیا

، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے، جو بھی قصور وار ہو گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ احسان احمد کو قتل کر دیا۔پولیس نے ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -