لاہور بار نے وکیل کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کا معاملہ حل ہونے پر ہڑتال ختم کر دی

لاہور بار نے وکیل کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کا معاملہ حل ہونے پر ہڑتال ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکیل کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست کے معاملہ پرمطالبات کی منظوری کے بعد دو روز بعد ہڑتال ختم کر دی۔یادرہے کہ ساتھی وکیل کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پرلاہور بار ایسوسی ایشن نے دو روز ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کررکھی تھی،گزشتہ روزسینئر نائب صدر رانا نعیم کی قیادت میں حکام نے مطالبات منظور کرلئے ہیں،جس کے بعدفریقین نے بار اور بنچ کے قانون کے مطابق کام جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، مطالبات کی منظوری کے بعد نائب صدر لاہور بار کاکہناہے کہ وکلاء عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کے لئے پیش ہوں۔

مزید :

علاقائی -