دوران سروس انتقال کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے ورثامیں انشورنس، جہیز فنڈ کے چیک تقسیم

دوران سروس انتقال کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے ورثامیں انشورنس، جہیز فنڈ کے ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی طرف سے دوران سروس وفات پاجانے والے اہلکاروں کی فیملیز میں گروپ انشورنس کے چیک جبکہ ملازمت کرنے والے اہلکاروں کی بیٹیوں کے لئے جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کئے گئے۔ کانسٹیبل اسماعیل، امین اور زاہد اقبال کو جہیز فنڈ کے چیک جبکہ کانسٹیبل خاور اور احمد کی فیملی کو گروپ انشورنس کے چیک تقسیم کئے گئے۔

،ان کے علاوہ مزید 10 اہلکاروں کی فیملیز کو خطیر رقم کے چیک تقسیم کئے گئے، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اپنی سپاہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے،اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسی موقع پر ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے کہا کہ اہلکاروں کے واجبات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،اہلکاروں کے اہل خانہ کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکار کسی بھی قسم کی پریشانی راہنمائی اور مدد کے لئے سی سی پی او آفس تشریف لا سکتے ہیں۔

، اہکاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا

مزید :

علاقائی -