جارج فلائڈ کے ساتھ ہر نسل کے شخص نے اظہار یکجہتی کیا،صابر علی حیدر

جارج فلائڈ کے ساتھ ہر نسل کے شخص نے اظہار یکجہتی کیا،صابر علی حیدر

  

لاہور(پ ر)امریکہ میں پھوٹنے والے نسلی فسادات اپنی سرشت میں طبقاتی تضاد کا ہی ایک رخ ہیں۔ شہید ہونے والے جارج فلائڈ ایک مزدور بھی تھے اور اْن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں ہر رنگ، ہر نسل، ہر جنس اور ہر مذہب کے افراد ہیں ان خیالات کا اظہارکستان انقلابی پارٹی کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری صابر علی حیدرنے ایک بیان میں کیا۔ انقلابی پارٹی کے مرکزی رہنما فہیم عامر نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں پیداوار کے اشتراک پر مبنی نظام دیکھنا چاہتے ہیں اسی لیئے آج ہم پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کے خلاف قومی سطح پر احتجاج کر رہے ہیں، ساتھ ساتھ شہید جارج فلائڈ کے لئے انصاف کے حصول کے لئے بھی اور اپنی شہید بیٹی برمش بلوچ کے لئے بھی۔ تینوں معاملات پر ہمارا مؤقف یہی ہے کہ ’انصاف نہیں تو امن بھی نہیں‘۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -