امت مسلمہ قادیانیت کے تعاقب میں ہمیشہ ایک پیج پر رہی،مولانا اللہ وسایا

امت مسلمہ قادیانیت کے تعاقب میں ہمیشہ ایک پیج پر رہی،مولانا اللہ وسایا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا لاہور کے دورہ پر تشریف لائے،جماعتی عہدیداران، کارکنان اور مختلف علماء کرام سے ملاقات ہوئی اور جماعتی امور پر مشاورت کی گئی۔ مولانااللہ وسایا نے علماء اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیت کے تعاقب کے لیے امت ہمیشہ ایک پیج پررہی ہے اور عملی طور پر ہرمحاذ پر عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے خلاف ہونیوالی ہرسازش کا مقابلہ اتحاد و اتفاق سے کرکے دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں چند دن پہلے پنجاب اسمبلی نے جو قرارداد منظور کی ہے وہ اس اتحاد کاعملی اور واضح ثبوت ہے۔ اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکربھی موجود تھے۔

، نائب امیر پیررضوان نفیس، مولانا محبوب الحسن طاہر، میڈیا پرسن رانا حسن منظور، مولانا عبدالجبار سلفی ودیگر علماء بھی موجود تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -