4963 ارب ریونیو کا ہدف کیسے پورا ہوگا،جواد احمد

4963 ارب ریونیو کا ہدف کیسے پورا ہوگا،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے وفاقی بجٹ کوعوام دشمن اور تحریک انصاف کی حکومت کا مایوس ترین بجٹ قرار دے دیا،معیشت چل نہیں رہی تو 4963 ارب ریونیو کا ہدف کیسے پورا ہوگا اس سے ظاہر ہے آئندہ آئی ایم ایف اجلاس سے قبل حکومت منی بجٹ پیش کرے گی، حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کوئی ریلیف نہیں دیا، بجلی، گیس کی قیمتوں میں کمی نہ سیلز ٹیکس ختم کیاجبکہ چھوٹے کاروبار کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔،موجودہ بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رْک جائیں گی۔

، بجٹ اعلانات سے ثابت ہوا کہ حکومت کو عوام کی اصلاح سے کچھ لینا دینا نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -